پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں شدید سردی، 46 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

sardiلاہور(نامہ نگار)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر میں شدت آگئی ہے اور ٹھنڈ کا دہائیوں پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ 46 سالوں میں سرد ترین ہے جبکہ لاہور میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو چکاہے،بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی سولہ ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔ گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوںمیں شدید سردی جاری ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button