تازہ ترینعلاقائی

ممبرصوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف کا ادارہ بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

ٹیکسلا(نا مہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف کا ادارہ بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اسٹیٹ لائف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر نے والا ادارہ ہے جو اس مہنگائی کے دور میں لوگوں کو بچت کی مختلف سکیمیں دیتا ہے جس کی بدولت عوام چھوٹی چھوٹی بچت کر کے اپنے بچوں کی خواہشات اور ضروریات کو پا یہ تکمیل تک پہنچاتا ہے ان کی ہائر ایجوکیشن،شادی،روزگارکے لیئے اس ادارہ کے اچھے پلان ہیں قوم کو اپنے آنے والے کل کے بارے میں آج سوچنا ہو گا اس ادارے کی پا لیسیز عوام کے لیئے بہت بڑی نعمت ہیں جن سے استفادہ کر کے اپنے مستقبل کو روشن کیا جا سکتا ہے اسٹیٹ لائف کے زونل چیف خالد محمود شاہد نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کا ادارہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے یہ ادارہ بیواؤں اور یتیموں کو روزانہ کروڑوں روپے کے ڈیٹھ کلیم کی ادائیگی کر رہا ہے اور میچورٹی کلیم دے دہا ہے یہ ادارہ دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایر یا منیجر مظہر علی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے بے روزگاری کو کم کر رہے ہیں اس ادارہ میں نوجوان سات سال کی محنت کر کے پروموشن کریٹریا کلیر کر کے گریڈ18میں ترقی حا صل کر سکتے ہیں پا کستان میں اس سے بہتر ادارہ اور کوئی نہیں ہو سکتا یہاں نہ تو سفارش چلتی ہے اور نہ ہی رشوت یہاں تو صرف اور صرف اپنے مطلوبہ ٹارگٹ پورا کر کے پروموشن حا صل کر کے اپنا روشن مستقبل بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھوک اعوان دولیاں گاؤں میں سیلز منیجر صوبیدار رفیق اور ایریا 1295کی طرف سے منعقدہ تقریب ڈیٹھ کلیم کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرحوم ایاز کی بیوہ کے لیئے اس کے بھائی کو ایک لاکھ دس ہزار کا چیک اسٹیٹ لائف کی طرف سے دیا گیا تقریب میں یو نین کو نسل واہ سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئر مین حاجی منیر جلال،وائس چیئرمین ملک اورنگزیب آف غازی کوہلی،ملک اظہر،ریاست علی،سجاد بٹ،واصف،محمد زبیر،عامر جمال،عمران عباس خان،محترم شاہ،زاہد،سید تبسم کوسین سحبانی،سلیم مسیح ،سمیت سینکڑوں اسٹیٹ لائف کے ورکرز اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر منیر جلال ااور ملک اورنگزیب نے محمد ایازہ کی بیوہ کو دس دس ہزار روپے امداد دی۔

یہ بھی پڑھیں  آج شہید ملت لیاقت علی خان کاجنم دن منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker