تازہ ترینعلاقائی

منڈی بہاوالدین: کار نہر میں گرگئی،2جاں بحق خاتون سمیت 3زخمی

منڈی بہاﺅالدین(نامہ نگار) میں تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاﺅالدین کے نواحی علاقہ دوگل کے نزدیک تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے باپ بیٹا جاںبحق ہوگئے۔ضلع سرگودھا کا رہائشی پاکستان ائیر فورس کا فلائیٹ لیفٹیننٹ علی رضا اپنے خاندان کے ساتھ منڈی بہاﺅالدین کے علاقے بخت جمال میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آرہا تھا کہ پھالیہ کے نواحی گاﺅں دوگل کے نزدیک ان کی کارکا ٹائرپھٹ گیا اوربے قابو ہوکر نہر میں گرگئی۔ جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کے والد شوکت علی جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون انیسہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور پھالیہ نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو نہر سے نکالا، زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے ۔ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سردی بمقابلہ گرمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker