کراچی﴿نامہ نگار﴾پی این ایس مہران بیس پر حملے کو آج ایک سال مکمل ہوگیا،غیر ذمہ داری اور غفلت پر بیس کما نڈر سمیت3افسران کو سزائیں سنا دی گئیں،نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال 22مئی کو کراچی میں پی این ایس مہران بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے امریکہ سے حاصل کئے گئے2جاسوس طیارے پی تھری سی اورین تباہ کردئیے تھے اور آج اس حادثہ کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے،اس حادثے کے بعد پاک آرمی،نیوی اور فضائیہ کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کے بعد گزشتہ روز غیر ذمہ داری اور غفلت پر نیول لاز کے مطابق3افسران کو سزائیں سنائی گئی ہیں،سزا پانے والے افسران میں بیس کمانڈر کموڈور راجہ طاہر،کمانڈنگ آفیسر کمانڈر اسرار اور سیکورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کمانڈر ابصار شامل ہیں۔
You must be logged in to post a comment.