تازہ ترینعلاقائی

نارووال:محبت رسول کے فروغ سے امن و اتحا د پروان چڑھتا ہے، پیرتبسم اویسی

نارووال﴿پریس ریلیز﴾محبت رسول  کے فروغ سے امن و اتحا د پر وان چڑھتا ہے ۔مذہبی جماعتیں شدت پسندی کے خاتمہ کے لئے توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ حکومت کالعدم تنظیمات کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرے ۔اتحاد تنظیمات اہلسنت نارووال میں12جولائی کو سنی تربیتی کنونشن منعقد کر کے بیداریٔ اہلسنت کا فریضہ سر انجام دے گی ۔ ماہ رمضان المبارک میں درس قرآن بذریعہ کنز الایمان کا انعقاد ہر مسجد میں کر کے روحانیت و عقائد اہلسنت کو فروغ دیا جائے گا۔ تمام تنظیمات فروغِ عشقِ رسول  کے یک نکاتی ایجنڈا پر بھر پور کام کریں۔ سوادِ اعظم ہی ملکی مسائل کے حل ،علاقائی امن اور ملتِ اسلامیہ کے اتحاد کے لئے قربانیاں دے گی ۔حکمران اہلسنت و جماعت کو نظر انداز کر کے سیاست میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ ہم صوفیائ اسلام کی طرح سیاست پر مکمل اثر قائم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں نارووال میں 18ملک گیر سنی تنظیمات اہلسنت کے اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال علامہ پیرمحمد اشرف مانگوی نے کہا ملک میں نفاذِ نظام مصطفےٰ  کے لئے اہلسنت کی جدو جہد تاریخ کا روشن باب ہے ۔علمائ کرام مساجد کو قرآن و سنت کی تعلیمات کا مرکز بنا کر قوم کی تربیت کریں ۔چیئرمین سنی سپریم کونسل ضلع نارووال علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی نے کہا پاکستان ہمارے بزرگانِ دین کی جدو جہد کا ثمر ہے ۔آج کالعدم تنظیمات ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں مصروف ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں درگاہِ غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو جلایا جانا قابل مذمت ہے ۔مفتی محمد عارف ،علامہ شاہد رفیق مدنی ، قاری محمد ناظم حسین چشتی، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،قاری محمد ارشد ،حافظ محمد سیف الرحمان اور قاری محمد ابرار رضا قادری نے کہا اہلسنت مخالفین پاکستان کا ملکی سیاست میں پیرو بنائے جانے پوری قوم کے لئے المیہ ہے ۔اجلاس میں قاری نصر دین ، مفتی محمد نصیر ،محمد عرفان اسلام ،مولانا محمد اعظم عطاری ،پیر منظور قادری ،حافظ طاہر الحسن ،قاری محمد سلیم نقشبندی اور کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں نواحی گائوں رتیاں میں کالعدم تنظیم کی طرف سے اہلسنت عوام کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور ملزموںکو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے ورنہ احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  جلال آباد میں خودکش دھماکے اور فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker