پاکستانتازہ ترین

نارووال:ملعون پادری اورفلم پروڈیوسرکو سزائے موت دی جائے، علامہ محمد اشرف مانگوی

نارووال(پ ر)ملعون پادری اور فلم پروڈیوسر کو سزائے موت دی جائے ۔گستاخ رسول واجب القتل ہے اور کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے ۔امریکہ بغیرت اسلام دشمن اور سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔امریکہ نے بانی اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم بنا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچایا ہے ۔مسلمان ہر تنگی اور تکلیف برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت میں توہین قطعاً برداشت نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ محمد اشرف مانگوی ضلعی امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال نے جامعہ صدیقیہ حسینیہ میں عالمی تنظیم اہلسنت کے ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر عالمی تنظیم اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلمان کا بچہ بچہ ناموسِ رسالت پر قربان ہونے کو تیا رہے ۔مسلمانانِ عالم اسلام امریکہ سے سفارتی اور ہر قسم کے تعلقات منقطع کر دیں ۔غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔امریکہ پے در پے اسلام و بانئ اسلام کے خلاف گھناؤنی سازشیں کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود مسلم حکمرانوں کو امریکہ سے امداد مانگتے ہوئے شرم کرنے چاہئے۔ امریکہ سے شدید نفرت کا اظہار کرنا ایمان کا تقاضہ ہے ورنہ رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں کیا منہ دکھاؤ گے ۔علامہ حافظ محمد طاہر ضیاء ناظم منہاج القرآن علماء کونسل ،علامہ حافظ محمد انور نقشبندی ضلعی نائب امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال ،علامہ مفتی احمد حسین نقشبندی ، قاری شبیر احمد ،قاری سجاد احمد نقشبندی ،قاری شہزاد احمد نقشبندی ، محمد سجاد اویسی اورحافظ محمد عرفان اسلام دیگر نے کہا کہ ملعون پادری اور فلم پروڈیوسر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔اجلاس میں متفقہ طورپر پاس کیا گیا کہ عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام امریکہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سنی تنظیمات کے ذمہ داران شرکت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button