Uncategorized

نیا سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، عثمان بزدار کا پیغام

لاہوریکم جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ 2021ء کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں عزم مصمم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 2021ء عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔ہمارا عزم درپیش قچیلنجز سے زیادہ بلند ہے، 2021پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا۔پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔قائد اعظم کے ویژن کے مطابق امیر اورغریب کا معاشی تفاوت ختم کرنے اور یکساں مواقع فراہم کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفرمزید تیز ہو گا۔ 2020ء میں معیشت کی مضبوطی کی بنیاد رکھی گئی اور معیشت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ  بدقسمتی سے 2020ء اپوزیشن عناصر نے ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی۔ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کیا۔ پی ڈی ایم کو نئے سال پر انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ  ہمیں سال2020ء کو الوداع اورنئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  قاضی حسین احمدؒجماعت اسلامی کے تیسرے امیر

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker