تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نادہندگان سےلاکھوں روپے کی وصولی کرکے سیل شدہ دکانیں ڈی سیل کردیں

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید )تحصیل کونسل اوکاڑہ نے نادہندگان سے لاکھوں روپے کی وصولی کرکے مرکزی انجمن تاجران کی ضمانت پر بارہ سیل شدہ دکانوں کی ڈی سیل کردیا ہے تحصیل آفیسرپلاننگ نے ایڈمنسٹریٹرکے حکم پر دکانوں کو کھول دیاتفصیلات کے مطابق چند روز قبل تحصیل کونسل اوکاڑہ نے کرایہ کی مد میں 96لاکھ روپے ادانہ کرنے پر حق بازار میں اٹھارہ دکانوں کو سیل کردیا تھاہر قسم کے دباؤ کے باوجود ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اظہر حیات چوہدری نے دکانیں کھولنے سے انکار کردیا گذشتہ روز انجمن تاجران اوکاڑہ کے مرکزی رہنماء شیخ ریاض انور کی سربراہی میں ٹی ایم اے کے تحصیل آفیسر پلاننگ جاوید احمد گوندل کے ساتھ مذاکرات کے بعد دس فیصد کرایہ فوری اور باقی رقم اقساط میں جمع کرانے کا معاہدہ طے پا گیا جس پر تاجروں نے ساڑھے سات لاکھ روپے قومی خزانہ مین جمع کرادیئے ہیں جاوید گوندل نے ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے کےْ حکم پر اور مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ کی ضمانت پر بارہ دکانوں کی سیل ختم کرکے انہیں کھول دیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  عید میلاد النبیﷺ اور اُمت مسلمہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker