پاکستانتازہ ترین

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری

لاہور24دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یوم قائد اور کرسمس تقریبات کی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے وضع کردہ سیکورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے-عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی- انہوں نے کہا کہ چرچوں، مارکیٹوں، بازاروں اورعوامی مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے- متعلقہ افسران اورعملہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ تقریبات میں کورونا ایس او پیز کاخیال رکھا جائے۔ یوم قائدؒ اور کرسمس کے حوالے سے وضع کردہ سیکورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کی جائے- انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے -پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے د شمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں – انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے دشمن کے مذموم عزائم کو پہلے بھی ناکام بنایا آئندہ بھی ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button