پاکستانتازہ ترین

وفاقی ملازمین کے ٹی اے ڈی اے میں تین سو اضافے کی سمری تیار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی ملازمین کے لئے یومیہ ٹی اے ڈی اے میں 300 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے اور اس سلسلے میں سمری تیار کرلی گئی جو جلد وزیراعظم کو بھیج دی جائے گی وزارت خزانہ کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ گریڈ 22 کا ٹی اے ڈی اے ایک ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے یومیہ کرنے اور گریڈ 21 کیلئے ٹی اے ڈی اے ایک ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی ہزار روپے یومیہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے گریڈ 20 کا ٹی اے ڈٰ اے 825 روپے سے بڑھا کر 1850 روپے یومیہ ہوسکتا ہے گریڈ 19 کا یومیہ ٹی اے ڈی اے 825 سے بڑھا کر 1650 کرنے کا امکان ہے۔ سمری کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے لئے ٹی اے ڈی اے 640 روپے سے بڑھا کر 1280 روپے یومیہ کیاجاسکتا ہے جبکہ گریڈ 12 سے 16 کے لئے یہ رقم یومیہ 600 روپے سے بڑھا کر 840 روپے کی جاسکتی ہے ذرائع کے مطابق گریڈ 5 سے 11 تک کے ملازمین کے لئے ٹی اے ڈی اے 440 روپے سے بڑھا کر 515 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کے لئے 400 روپے سے بڑھا کر 560 روپے یومیہ ٹی اے ڈی اے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاست ۔۔۔زمانہ میں بدلتی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker