تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:صحت مند معاشرہ قائم رکھنے کیلئے کھیلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے ۔،رانا ممتاز

rana mumtazپتوکی(ندیم رضا خاں سے)صحت مند معاشرہ قائم رکھنے کیلئے کھیلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے ۔نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھر پورحصہ لیں تاکہ ملک و قوم کا نام روشن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کے گراؤنڈ میں الشفیق فٹ بال کلب پتوکی کے زیر اہتمام پہلے فٹ بال ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہے اور پوری قوم کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور یہی کھلاڑی کل کو ملک کی نمائندگی کریں گے انہوں نے اعلان کیا کہ پتوکی میں فٹ بال کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی تقریب سے مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے سینئر نائب صدر حاجی عباس علی، نائب صدر حاجی محمد اسلم، حاجی ندیم بابر، حاجی محمد یونس، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں، شکیل احمد رضوی ، میاں محمد شفیق، اور گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے 76دہشت گردوں کی لسٹ افغانستان کے حوالے کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker