شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دوسراٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دوسراٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

ابو ظہبی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے کھیلا جائےگا۔ ابوظبی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کو دبئی ڈے نائٹ ٹیسٹ میں رینکنگ میں چھٹی پوزیشن کے دفاع کا چیلنج درپیش ہے۔ ڈرا یا شکست کی صورت میں لنکن ٹائیگرز پاکستان سے چھٹی پوزیشن چھین لیں گے۔ ابوظہبی میں سری لنکاکی ڈیولپمنٹ ٹیم نے پاکستان کواکیس رنز سے ہرا دیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ دبئی ٹیسٹ گلابی گیند سے منصوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن کے دفاع کیلئے پاکستان کوڈے نائٹ ٹیسٹ میں لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ ڈرا یا شکست پاکستان ٹیم کوساتویں نمبر پردھکیل دے گی۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کی جگہ چھٹی پوزیشن پرترقی کرلے گی۔سیریز کے آغاز پرپاکستان چورانوے پوائنٹس کے ساتھ چھٹی اورسری لنکا اٹھاسی پوائنٹس ساتویں نمبر پرفائز تھا۔ سری لنکا کی دوصفر سے کامیابی پران کے پوائنٹ نوے اورپاکستان کے اٹھاسی ہوجائیں گے۔ میچ کے ڈرا ہونے اور سیریز میں ایک صفر سے فتح سری لنکا کے پوائنٹ بانوے اور پاکستان کے نوے کردے گی۔ دونوں صورتوں میں سری لنکا،پاکستان کی جگہ چھٹے نمبر پر فائز ہو جائے گا۔دبئی ڈے نائٹ میں پاکستان کی جیت اورایک ایک سے سیریز کی برابری پاکستان کے پوائنٹ بانوے اور سری لنکا کے نوے ہوجائیں گے اورپاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ہیں، توقیر ناصر