تازہ ترینکھیل

امید ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز جلد بحال ہوگی، مصبا ح الحق

اسلام آباد﴿نمائندہ خصوصی﴾قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز بھی جلد بحال ہوگی ۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی تین سال کے بعد واپسی کا شاندار خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ایک مشکل وقت تھا کہ جب مسلسل تین سال پاکستانی ٹیم ہوم سیریز بیرون ملک کھیلتی رہی اور پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ایک اچھی کرکٹ کھیلتا دیکھنے سے محروم رہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکائ اشرف کی کوششیں رنگ لائی ہیں جنہوں نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اب دونوں حریف بھی کرکٹ سیریز بحال ہوگی جو تسلسل کے ساتھ کھیلی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دیگر کرکٹ ٹیموں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے اور اگر نوجوان کھلاڑیوں نے تسلسل کے ساتھ ہوم کرکٹ کھیلی تو اس کے مثبت نتائج مستقبل میں مرتب ہوں گے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑسے نوابشاہ روڈ زیرتعمیر ہونے اور کام کی سست روی کی وجہ سے آئے دن ٹریفک حادثات معمول بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker