تازہ ترینکھیل

پاک بھارت کرکٹ بحالی کا دل سے خواہشمند ہوں، وسیم اکرم

کولکتہ (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت کرکٹ بحالی کے دل سے خواہش مند ہیں اور دونوں ممالک کے کروڑوں شائقین دل سے دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے مدمقابل ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات حوصلہ افزا ہے اور اس سے زیادہ حوصلہ افزا بات دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی میں پیش رفت ہے۔ آئی پی ایل فائیو کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کنسلٹنٹ وسیم اکرم نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران شائقین ان سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بحالی پر گفتگو کرتے رہے، وہاں شاہد خان آفریدی، عمر اکمل اور محمد حفیظ کافی مقبول ہیں۔ پاکستان کیلئے 104 ٹیسٹ کھیلنے والے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دورہ سری لنکا پر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button