تازہ ترینرپورٹس

پا کستان میں ہرسال سات لا کھ بچے نمونیا کے شکار ہوتے ہیں

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے)پا کستا ن میں ہر سا ل سا ت لا کھ بچے نمو نیا کے شکا ر ہو تے ہیں جن میں 30ہزار مو ت کے منہ میں چلے جا تے ہیں ان میں زیا دہ تر تعداد پانچ سا ل سے کم عمر بچوں کی ہے . بچوں کی اموات کی بڑ ی وجہ انہیں نمو نیا سمیت حفا ظتی ٹیکوں کا کو رس نہ کروانا ہے نمو نیا کی بیما ری پر قابو پا نے کیلئے عا لمی ادارہ صحت ،یو نیسیف اور گیوی کے تعاون سے محکمہ صحت نے ای پی آئی پروگرام کے تحت ملک بھر کے مراکز صحت ، ہسپتالوں اور مو با ئل ٹیمو ں کے ذریعے بچوں کو نمو نیا سمیت دیگرآٹھ بیما ریوں کے حفا ظتی ٹیکے مفت لگا نے کی خصو صی مہم شروع کر دی گئی ہے .ان خیا لات کا اظہا ر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیر ہ غا زیخان ڈاکٹر شا ہد حسین بھٹی نے نمو نیا سے بچاؤ با رے منعقدہ دوروزہ آ گا ہی سیمینا ر سے مہمان خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا .سیمینار میں ڈائر یکٹر جنر ل ہیلتھ سروسز نمو نیا مہم پروگرام لا ہو ر ڈاکٹر ادریس احمد، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتا ق رسول، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مو سیٰ کلیم، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید احمد اور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ریا ض ملک کے علا وہ ہیلتھ نیو ٹر یشن سپر وائزروں اور لیڈ ی ہیلتھ ورکر وں نے شر کت کی .سیمینا ر سے خطاب کر تے ہو ئے ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ نمو نیا اور گردن توڑ بخا ر ایک خطر نا ک بیما ری ہے جس کے خلا ف محکمہ صحت کی خصو صی مہم یکم نو مبر سے صو بہ بھر میں شروع کی گئی ہے .انہو ں نے لو گوں سے کہا کہ اپنے بچوں کو نمو نیا اور گر دن توڑ سے بخا ر سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈیڑ ما ہ کی عمر میں پہلا ٹیکہ پھر چھ ہفتے بعد دو انجکشن لگوائیں دریں اثنا ڈائر یکٹر جنر ل ہیلتھ سروسز پنجا ب وفوکل پرسن نمو نیا ویکسین پروگرام نے ضلع میں جا ری مہم کا جا ئز ہ لیا جبکہ ڈپٹی ڈی او ایچ نے بچوں کو نمو نیا ویکسین لگا نے با رے بتا یا .

یہ بھی پڑھیں  ڈینگی سے بچاؤ سیاست نہ چمکاؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker