تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:رمضان بازار میں مرچ، ہلدی، بیسن اور مصالحوں سمیت کئی مضرصحت اشیاء کی فروخت

ramzan bazarپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی رمضان  بازار میں مرچ۔ ہلدی ، بیسن اور مصالحوں سمیت کئی ناحق اور مضر صحت اشیاء کی فروخت ۔مقامی انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجو د آنکھیں بند کرلی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی سی او قصور اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور سخت کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او قصور کی ہدایت پر پتوکی میں لگائے گئے رمضان بازا ر میں مرچ ، ہلدی ، مصالحہ جات ، بیسن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء ناحق اور مضر صحت سرعام فروخت کی جارہی ہیں ۔ رمضان بازار کی انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ شہریوں اور انجمن صارفین پتوکی کے لیگل ایڈوائزر ندیم رضا خان ایڈووکیٹ ، محمد امتیاز چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری محمد یوسف ، محمد عمر اور وقاص خاں نے ڈی سی او قصو ر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ رمضان بازار میں ناحق اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سستارمضان بازاراعلیٰ حکام کی عدم توجیحی کی وجہ سے بری طرح فلاپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker