تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سماجی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے پشاور چرچ پر حملے پر رنج و غم کااظہار

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) pattokiسرائے مغل سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے پشاور چرچ پر حملے اور ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار ۔اسلام اقلیتوں کی جان و مال ،عبادت گاہوں کے مکمل حفاظت کی ضمانت دیتا ہے ۔ حملہ کرنے والوں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے ،رہنماؤں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گر دو نواح کے درجنوں سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں نے پشاور میں چرچ پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے ، جماعت اسلامی ضلع قصو رکے قائم مقام صدر چوہدری مسعود ظفر ایڈووکیٹ ، صوبائی اسمبلی کے سابق اُمید واران سردار نور احمد ڈوگر ، چوہدری عرفان محمود ، مسلم لیگ ن کے سید بلال شاہ ، پریس کلب سرائے مغل کے صدر یوسف ندیم ، مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری محمد صدیق اور دیگر نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں پشاور واقعہ کی شدید مذمت کی اور پس ماندگان سے اظہار ہمدردی کیا ۔ سرائے مغل سے جماعت اسلامی کے رہمناء حاجی محمد رمضان کی قیادت میں ایک پانچ رکنی وفد نے مسیحی برادری کے ڈسٹرکٹ پریسٹ( پادری) سلیم گِل سے ملاقات کر کے ہلاکتوں پر مسلمان برادری کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ سانحہ پشاور کے واقعہ پر ملک بھر کے کروڑوں مسلمانوں کو گہرا رنج و غم پہنچا ہے ہم اس غم میں مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جواب میں پادری سلیم گل نے جماعت اسلامی کے وفد کا شکریہ اداکرتے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کسی بھی مذہب میں جائز نہیں اور یہ ملک دشمن عناصر کی گہری سازش ہے ہم مل جل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گے اور ملک کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری قیادت میں مسیح برادری کے رہنماؤں کے ایک وفد نے ڈی پی او قصور اور ڈی سی او قصور سے ملاقات کر کے مسیح برادری کے جذبات کو حکومت تک پہنچایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button