تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:محکمہ واپڈا کے ملازم حاجی محمد اسلم اچانک دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کرگئے

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) محکمہ واپڈا کے ملازم حاجی محمد اسلم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے نمازہ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق محلہ احمد نگر پتوکی میں رہائش پذیر محکمہ واپڈاکے ملازم حاجی محمد اسلم اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے اسکی نمازہ جنازہ مرکزی جنازگاہ محلہ ملک پورہ مین اداکی گئی نمازہ جنازہ میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں ریجنل یونین آف جرنلسٹ ضلع قصور کے صدر تنویر اسل خاں مسلم لیگ تحصیل پتوکی کے رہنما حاجی محمد آصف سیعد ینگ لائرز ایسویسی ایشن پتوکی کے سابقہ صدر ندیم رضا خان ایڈووکیٹ ظہیر اسلم خاں سابقہ کونسلر ملک محمد عاشق محکمہ واپڈا کے افسروں، شہریوں،تاجروں ،وکلا سمیت سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button