تازہ ترینعلاقائی

پتوکی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، رانا محمد اسحاق

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مسلم لیگی کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں کامیابی حاصل کر کے حکومت تشکیل دی جاسکے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ کی طرف سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والے سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پتوکی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ووٹروں کی اکثریت میاں محمد نواز شریف کی حامی ہے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وں کوووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹے مگر افسوس عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اب باشعور ووٹر ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شیر پر مہر لگا کر میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن حلقہ 182محمود انور چوہدری ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 183چوہدری محمد ابراہیم خاں ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ ، سابق ایم پی اے حاجی چوہدری بدر دین ، مسلم لیگ ن لائر ز ونگ تحصیل پتوکی کے صدر راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ ، بار ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر چوہدری ذاکر حنیف ایڈووکیٹ، اور سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعیدنے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف، حاجی محمد ارشد گولڈن ، میاں جاوید اقبال، خورشید عالم ، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button