تازہ ترینفن فنکار

پتوکی کے گلوکارشاہد نذیر کا نیا گانا”مچھی اک پاوٴنڈ دی“ریلیز

لاہور(نمائندہ شوبز)ون پاوٴنڈ فش گاکرعالمی شہرت پانے والے شاہد نذیر نے پنجابی زبان میں اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم بھی بنائیں گے، اسکول کے زمانے میں بہترین اداکار رہے ہیں۔ون پاوٴنڈ فش سے عالمی شہرت پانے والے شاہد نذیر نے پنجابی زبان میں اپنا پہلا گانا ”مچھی اک پاوٴنڈ دی“ریلیز کردیا۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ اس موضوع پرفلم بھی بنائیں گے۔ شاہد نذیر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے پرستار نکلے۔ پھولوں کے شہر پتوکی میں جنم لینے والے شاہد نذیر اب دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان کاگانا ون پاوٴنڈ فش خوشبو کی طرح چارسوپھیل گیا اور شاہد نذیر کیلئے شوبز کی چکا چوند روشنیوں کے راستے کھول دیئے۔ شاہد نذیر ”ون پاوٴنڈ فش“ فلم کے ذریعے پاکستان کا مثبت پہلو دنیا بھر میں اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کی عکس بندی پاکستان اور برطانیہ میں کریں گے۔ ہیروئن کیلئے ان کی ایک ہی چوائس ہے، سوناکشی سنہا۔ شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال ون پاوٴنڈ فش کو پنجابی زبان میں گانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور یہ پانچ شہروں میں بیک وقت ریلیز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے معذور افراد کے لیے خدمت کارڈ سکیم کی افتتاحی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker