پاکستانتازہ ترین

پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ میں بدل رہے ہیں

لاہور16 جنوری:  وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے۔  پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ میں بدل رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے ہسپتال بنارہے ہیں اور ہر شہرکو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی  بھینٹ چڑھایا گیا اور عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے جبکہ ہم نے ہر علاقے کی یکساں ترقی پر فوکس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیر اعظم نواز شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker