تازہ ترینعلاقائی

پشین:حکومت شہریوں کی فلاح وبہبود اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے

پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے علاقے میں پڑے پیمانے پر اجتماعی ترقیاتی کاموں سے مخالفین کی نیندیں اُڑگئی علاقے کے عوام منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں ترقیاتی کام صرف ذبانی وعدوں تک محدود نہیں سب عوام کے ساتھ گراؤنڈ پر موجود ہے رود ملازئی کے سینکڑوں دیہاتوں کیلئے بجلی کی فراہمی پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوزئی ،رود ملازئی،یوسف کچھ،امیرخان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی بلوزئی میں حاجی موسیٰ جان کی قیادت میں کو ذ کچھ میں نقیب اللہ لالا کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا عوامی اجتماعات سے ڈاکٹر بصیر اللہ غرشین نصیب خان کاکڑ سجاد احمد ضیاع الدین لالا حاجی شین آقا حاجی کوتان آقا جمال الدین اور دیگر نے خطاب کیا صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ نے سینکڑوں لوگوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی ترجمان پارٹی ہے پیپلز پارٹی علاقے سے پسماندگی کا فاتحہ کرکے علاقے میں ترقی اور خوشحالی لے آئیگی علاقے کے لوگوں کے ساتھ صرف ذبانی وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر ثابت کرتے ہے علاقے سے نفرتوں کا فاتحہ کرکے علاقے میں بھائی چارے کو فروغ دیا جارہا ہے امیر خان میں حاجی شین آقا نے صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ کے اعذاز میں ظہرانہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker