تازہ ترینعلاقائی

پشین قومی جرگے کا وسیع اور نمائندہ اجلاس یارو میں حاجی مولاداد کاکڑ کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا

پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾پشین قومی جرگے کا وسیع اور نمائندہ اجلاس یارو میں حاجی مولاداد کاکڑ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلع پشین کو مختلف علاقوں کے سیاسی قبائلی نمائندہ ارکان نے شرکت کی اجلاس میں ضلع پشین کے ڈپٹی کمشنر منصور خان کاکڑ ڈی پی او اسدخان ناصراور رسالدار لیویز حرمزئی منصور خان کے بلا جواز تبادلے و قومی جرگہ کے فعالیت و استعداد کار کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر بحث اور فیصلے کئے گئے ضلع پشین کے سابقہ ضلعی ڈپٹی کمشنر منصور خان کاکڑ اور دوسرے آفیسروں کی بلا جواز تثادلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مخصوص کرپٹ صوبائی وزیر اور مخصوص گروہ کو ذاتی خواہش و ذاتی و گروی مفادات کے حصول کی راہ میں رکاوٹ کو دور کرنے اورپشین کے عوام کا اپنی ناروامرضی مسلط کرنے کا بہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پشین قومی جرگے کا وفد صوبے کے اعلیٰ حکام سے بہت جلد ملاقات کرکے ان ایماندار غیر جانبدار آفیسروں کی کارکردگی کی بنیادپر انہیں واپس پشین میں تعینات کرنے اور درپیش صورتحال بالخصوص امن امان کے متعلق درپیش چیلنجز اور مشکلات واضح کی جائیں گی انہوں نے اے این پی کے کچلاک جلسے پربم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا مقصد تمام علاقے کے امن امان کو تہہ وبالا کرنے عوام پر خوف وہراسمسلط کرکے شر پسندی کے ذریع عوامر اپنی رائے مسلط کرکے انہیں اپنے آزاد جمہوری رائے اور اپنی زندگی و اپنے بچوں کے روشن مستقبل بنانے سے روکنے کی ناقابل برداشت سازش ہے قومی جرگہ جلسہ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ ضلع پشین کے تمام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے لاقانونیت بدامنی اغوائ برائے تاوان بھتہ خوری و چوری و ڈکیتی اور سرکاری و غیر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے عناصرکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے عوام کے سرومال کو محفوظ بنانے اور ان عوام دشمن عناصر کی سر کوبی کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور ضلع کے مختلف اطراف میں موجودہ لیویز چوکیوں کو فعال کرکے انہیں دن رات مکمل ڈیوٹی دینے کا پابند بنایا جائے ضلع پشین کے لیویز نفری میں اضافہ کرکے انہیں ہنگامی بنیادوں پر جدید تربیت اور ضرورت کے تمام سامان مہیا کیا جائے انہوں نے کہا کہ کابلی گاڑیوں پر پابندی ختم کرکے انہیں کم سے کم ٹیکسن کی بنیاد پر رجسٹرڈ کیا جائے اجلاس کے اختتام پر حاجی مولاداد کاکڑکی جانب سے جرگے کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button