تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااچانک چھاپہ، ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کارروائی

پنڈی گھیب ﴿ ملک فیصل منیر سے﴾ سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی حاجی محمد صدیق نے اچانک چھاپہ مار کر گراں فروشی ، ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ نہ آویزاں کرنے والے دوکانداروں اور ریٹرھی بانو کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے 15افراد کو مجموعی طور پر 3100روپے جرمانے کیئے۔ ان کے ہمراہ چیف آفسیر ٹی ایم اے محمد اسماعیل، سیکرٹری ساجد ، رفیق اور پولیس کا عملہ بھی تھا۔ اس موقع پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ حاجی محمد صدیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت کے مطابق مہنگائی ، ناجائز منافع خوروں ، غیر معیاری اشیائ فروخت کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کو بھاری جرمانے اور ان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرکے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار اپنی اصلاح کریں اور صارفین کو معیاری و سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام کے ساتھ اس ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مکمل تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع چنیوٹ جعلی زچہ بچہ سنٹرزکی بھر مارسالانہ اموات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker