تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: موبائل منشیات فروش’’رانو‘‘کوڈرامائی انداز میں گرفتار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾تھانہ صدر بھائی پھیرونے ٹھوکر نیاز بیگ کی موبائل منشیات فروش’’رانو‘‘کوڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے اس سے ایک کلو تین سو گرام چرس برآمد کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک موٹی خاتون چادر اوڑھ کر چل پھر کر منشیات فروشی کررہی ہے جس پر اصغر علی نے لیڈی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کی منشیات فروش رانی بی بی عرف رانو زوجہ محمد اشرف کو پکڑ کر اس سے ہزاروں روپے مالیت کی ایک کلو تین سو گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھجوادیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں سیاسی گروپوں میں جھنڈا اتارنے پر جھگڑا 4افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker