تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : تین گھنٹے مسلسل آپریشن کے بعد55سالہ خاتون کے پیٹ سے 10کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے سرجن نے تین گھنٹے مسلسل آپریشن کے بعد55سالہ خاتون 10کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر جمل ہنجرا نے محلہ گڑھا کی رہائشی 55سالہ فاطمہ گلزار کا آپریشن کیا اور اس کے پیٹ سے 10کلو وزنی رسولی نکال لی ڈاکٹر اجمل ہنجرا کے مطابق فاطمہ گلزار کے بیٹے اسے پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جاتے رہے ہیں جہاں اس آپریشن کو مشکل ترین قرار دیا گیا اور اس کے ذریعے فاطمہ کی موت کے بھی 80فی صد چانس بتائے گئے انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے انہیں تین گھنٹے لگے اور المحمداللہ آپریشن مکمل طور پر کامیاب ہوا دوسری طرف فاطمہ گلزار کے بچوں کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہے اور آپریشن کامیاب ہوا ان کا کہناتھا کہ سرکاری سطح پر ایسا علاج ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی انور خان کو عہدے سے فوری طور پر ہٹادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker