تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:اعجازفارمیسی اور ڈینٹل کلینک کی آڑمیں منشیات فروشی کا کاروبارعروج پر

چونیاں﴿نامہ نگار﴾چونیاں شہر میں اعجاز فارمیسی اور ڈینٹل کلینک کی آڑ میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔اعجاز فارمیسی کا مالک ملک اعجازشہر بھر میں منشیات فروشی کی سرپرستی کر کے لاکھوں کی دیہاڑیا ں لگانے لگا۔ اعجاز فارمیسی پر جنسی قوت بڑھانے والی جعلی ممنوعہ ادویات بھی بآسانی دستیاب ہیں جن کو استعمال کر کے لوگ زندگی بھر کیلئے معذور ہونے لگے۔ مختلف افراد کومختلف حیلے بہانوں سے بلیک میل کرکے ان سے بھاری رقم ہتھیانا بھی ا س کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ اس کے علاوہ زینت کولیکشن کے نام جعلی لیبارٹری بھی بنا رکھی ہے جہاں پر لیبارٹری کا سامان تک دستیاب نہیںلیکن پھر بھی لوگوں کو جعلی رپورٹیں بنا کر دی جاتی ہیں اور بڑی رقم بٹوری جاتی ہے۔رانا ندیم، شمعون نذیر نامی افراد نے اس سے ٹیسٹ کروایاتو اس لیبارٹری کی رپورٹ میں شوگر کا مریض بتایا گیاتو اس کو شوگر کا سن کر بڑی ٹینشن ہوئی تو اس نے دوبارہ لاہور ہسپتال میں ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ اس کو کوئی بیماری نہیں ہے۔اس طرح جعلی رپورٹوں کی بنیاد درجنوں افراد ذہنی مریض بن چکے ہیں حالانکہ ان کو کوئی بیماری ہی نہیں تھی لیکن مذکورہ لیبارٹری کے مالک نے ان کو جعلی طور پر بیمار ظاہر کرکے علاج کے نام پر بھی بڑی رقم ہتھیانے کے چکر میں تھا۔رانا ندیم ، شمعون نذیر ، محمدوقاص ،محمد وحید سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔استفسار پر ملک اعجاز نے بتایا کہ میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں ، میرا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  معروف ستار نواز استاد رئیس خان انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker