علاقائی

چونیاں: نوسر بازمریض کے گھر والوں ،قصبہ میرکوٹ میں دیہاتیوں کوطلائی زیورات،موبائل فون اور نقد رقوم سے محروم۔

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر ﴾ نوسر بازہسپتال میں مریض کے گھر والوں جبکہ قصبہ میرکوٹ میں دیہاتیوں کو چونا لگاکر رفو چکر‘ نوسر بازی کا شکار طلائی زیورات،موبائل فون اور نقد رقوم سے محروم۔تفصیل کے مطابق محمد یوسف نامی شخص کو فائر لگنے پر اس کے گھر والے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاںلے آئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں وارڈ میںپہنچا دیا رات گئے مریض کی والدہ سکینہ بی بی بازار سے کھانالے کر واپس آئی تو مریض یوسف سمیت رمضان اور اسلم تینوں بے ہوش تھے اور ان کے موبائل فون ،گرم چادریں ،نقد رقوم غائب تھیںہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر ،نرسوں اور دیگر ملازمین کی موجودگی کے باوجود کوئی انہیں نشہ آوردوا دے کر لوٹ گیا اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے اپنا موقف بتانے سے صاف انکار کردیا۔یاد رہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاںمیںاس سے قبل بھی متعدد بار ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ یا مقامی پولیس اس پر قابونہیں پا سکی۔ نوسربازی کی ایک دوسری واردات میں نواحی قصبہ میرکوٹ میں موٹر سائیکل سوار فراڈیے نے مقامی رہائشی محمد اسلم کے گھر جاکر وبائی اور مہلک امراض کے حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم گائوں میں آنے کا جھانسہ دیا اور اپنے آپ کو محکمہ صحت کا ملازم ظاہر کر کے اسلم اور اس کی بیوی حنیفاں بی بی و جواںسال بیٹی شازیہ کونشہ آور ٹیکے لگا دئیے اور ان کے بے ہوش ہونے پر گھر سے طلائی زیورات ،نقد رقم اور موبائل فون لے کر فرارہوگیا معلوم ہونے پر ہمسائیوں نے متاثرین کو ہسپتال پہنچا یا اور ابتدائی طبی امداد دلوا کر ان کی جان بچائی مقامی پولیس نے دونوں وارداتوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میلسی : سٹی پولیس نے سعید جوئیہ ڈرائیور کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker