تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ملک بھر میں گھریلو بچہ مزدوری پر فوری پابندی عائد کریں ،شیخ ضیا اللہ

downloadڈسکہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک و صوبہ بھر مےں گھرےلو بچہ مزدوری پر فوری پابندی عا ئد کریں جبکہ یہ اےک لعنت ہے اور اس لعنت سے کم عمر بچوں کو چھٹکارا دلاےا جانا حکومت کا اولین فرض ہونا چاہے جو کہ ہمہ وقت چوبےس گھنٹوں کے ملازم ہوتے ہےں اور کم معاوضہ پر کا م کرتے ہےں ان کے لئے کوئی بھی سہولت نہیں ہوتی بلکہ اپنے مالکان کے بے جا تشدد کا نشانہ بنتے بنتے اپنی زندگےاں بھی گنوابیٹھتے ہےں ان خےالات کا اظہار سپارک چائلڈ رائٹس کمےٹی سےالکوٹ کے کوآرڈنےٹر محمد ارسلان خان اورتحصیل ڈسکہ کوآرڈینیٹرشیخ ضیاءاللہ نے بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اظہار خےال کرتے ہوئے کےا۔ اور کہا کہ وزےر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف پنجاب میں گھرےلو بچہ ملازمےن کوتشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کرے اور حکومت اےسے واقعاےات کے تدارک کے لئے ہنگامی بنےادوں پر قانون سازی کرے تا کہ لوگوں کے گھروں مےں کام کرنے والے بچوں کا بھی مستقبل محفوظ ہوسکے اور مستقےل بنےاد پر اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے گھرےلو مزدوری پر مکمل پابندی عائد کی جائے ا اور مزےد کہا کہ گھرےلو بچہ مزدوری کی روک تھام کے لئے معاشرے کے ہر فد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور اس ضمن میں تمام عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کرنا حکومت کی زمہ داری ہونی چاہیے۔ جبکہ عوامی آگاہی کے سلسلہ میںسپارک چائلڈ رائٹس کمےٹی نے شہر کے اہم مقامات پر بینرز بھی آویزاں کیئے ہےں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button