تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

ڈسکہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ انسپکتر غلام سرور گوندل نے متعدد موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ تحصیل وزیر آباد کے موضع ہیراں والا خالد ولد سردار ،فیصل آباد 106چک چوہدریاں کے اعجاز ولد امیر علی اور تحصیل وزیر آباد چک گلاں کے شبیر مشتاق کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے دوران ڈکیتی چھینی جانے والی موٹر سائیکل نمبریGAL/9032ہنڈا 70برآمد کر کے مدعی مقدمہ میترانوالی کے رہائشی نعیم ولد نظام دین کے حوالہ کردی ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ کے مطابق ملزمان کے خلاف کئی تھانوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کے مقدمات درج ہیں ملزمان کی تفتیش جا ری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مریم صفدر کی عبوری ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker