تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:چوری ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

daska pic (1)ڈسکہ(نامہ نگار)چوری ڈکیتی اورراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث سرغنہ سمیت تین رکنی راشوگینگ گرفتار،ملزمان سے تین کیری ڈبے ،5موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق سرکل ڈسکہ و گردو نواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے ڈی پی او افضال کوثر نے ایس ڈی پی او وسیم اختر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر توقیر الھسن رانجھا ،اے ایس آئی شفاقت علی ،اے ایس آئی ذوالفقار علی و دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ او توقیر الحسن رانجھا نے شب و روز کی محنت کے بعد ملزمان تک رسائی حاصل کرلی اور بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ راشد عرف راشو کانا سکنہ کوٹ بھکراں ،اکرم عرف شانی سکنہ سرانوالی اور چک سدھے حال مقیم گلشن کالونی کے عباس کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے دوران واردات چھینے گئے 3عدد کیری ڈبے ،5عدد موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان راستہ میں رکاوٹ کھڑی کر کے راہگیروں کو روک لیتے اور ان سے گاڑی ،طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ملزمان کی آئے روز کی وارداتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر توقیر الحسن رانجھا کی کار کردگی کو سراہا اور انہیں خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی 2060ء میں سمندر میں ڈوب جائیگا،سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker