تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: بلدیاتی انتخابات ، مسلم لیگ(ن) ہر یونین کونسل سے کلین سویپ کرے گی ،کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ،شیخ ضیاء اللہ

Zia Ullahڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ ضیاء اللہ،لیگی رہنما رانا ارشدعلی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ہر یونین کونسل سے کلین سویپ کرے گی کیونکہ کوئی جماعت مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد بھی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کا ذریعہ ہے ۔نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور آنے والے دنوں میں انہوں نے ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کی فلاح کی جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ہی ہر حلقہ میں کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگ نے پاکستان بنایااور مسلم لیگ کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی منزل پر پہنچائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!