تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: صحافی کامران افضال کی موت پرصحافیوں کاتعزیتی اورمزمتی اجلاس

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾جان بوجھ کر کسی ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ڈاکٹر شاہد فاروق اوراسکے ناتجربہ کار عملے کی مجرمانہ غفلت اوردولت کے لالچ اورلاپرواہی نے ہردلعزیز نوجوان صحافی کامران افضال کی جان لے لی جس کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار اوردل غم زدہ ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں نے تعزیتی اورمزمتی اجلاس میں کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ،ڈی سی او سیالکوٹ،ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے صحافیوںنے یہ بھی کہا کہ فی الفور ڈاکٹرشاہد فاروق اوراسکے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔تاکہ آئندہ کسی بھی ڈاکٹر کو دولت کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کا موقع نہ مل سکے اورایسے درندہ صفت ڈاکٹر کے ہسپتال کواس وقت تک سیل کیا جائے جب تک اس افسوس ناک واقعہ کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔آخرمیں انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی اورانہوں نے کہا کہ ہم صحافی برادری کے اس غم میں برابر کے شریک ہے اورہرسطح پر اس واقعہ کی پرزورمزمت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!