تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر درجن کے قریب وکلاء کی ٹریفک کانسٹیبل کی پٹائی

ڈسکہ(نامہ نگار)ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر درجن کے قریب وکلاء نے ٹریفک کانسٹیبل کی پٹائی کر دی واقعات کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل ظہیر عباس دیگر عملہ کے ہمراہ معراج چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا اسی دوران بلا نمبری موٹر سائیکل پر سواروکیل ون وے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے آیا جسے کانسٹیبل نے روکا جس پران کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی مذکورہ وکیل نے ٹیلیفون کر کے اپنے درجن بھر ساتھی وکلاء کو بلالیا جنہوں نے آتے ہی کانسٹیبل ظہیر عباس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اپنے ساتھی کانسٹیبل کی پٹائی ہو تے دیکھ کر باقی ٹریفک عملہ دم دبا کر بھاگ گیا ٹریفک پولیس کے انچارج نے مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ سٹی ڈسکہ میں تحریری درخواست دے دی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آخر عمران خان چاہتے کیا ہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker