تازہ ترینکھیل

ڈسکہ: ڈسکہ کا اعزاز ، ہونہار کھلاڑی نے دوسری سالانہ مائیکرو ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ جیت لی اہل علاقہ کا اظہار تشکر

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ کا اعزاز ڈسکہ کے ہونہار کھلاڑی حمزہ سعید نے دوسری سالانہ مائیکرو ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ جیت لی اہل علاقہ کا اظہار تشکر تفصیل کے مطابق دوسری سالانہ مائیکروڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئین شپ مائیکرو سپورٹس کمپلیکس سیالکوٹ میں منعقد ہو ئی جس میں ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارووال کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی فائنل میچ حسیب بیڈمنٹن کلب ڈسکہ کے ہونہار کھلاڑی حمزہ سعید نے سیالکوٹ مائیکرو کلب کے رانا ذیشان کو سٹریٹ سیٹ میں 15-21،16-21پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا فائنل جیتنے پر حمزہ سعید کو موٹر سائیکل اور شیلڈ انعام میں دی گئی حاجی احمد خاں مغل ،ذیشان انصاری ،شیخ ضیاء اللہ ،آفتاب ڈسکوی،رانا شفیع ،خالدمغل ،حسیب احمد و دیگر کھلاڑیوں ،معززین علاقہ نے ڈسٹرکٹ چہمپئین بننے پرحمزہ سعیدکو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نواز شریف پر ذاتی تنقید کا نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker