پاکستان

کراچی، جے یو آئی جلسہ میں جگہ کم پڑگئی

کراچی: پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام ف کے کراچی میں ہونے والے جلسہ میں شرکاء کی بڑی تعداد کی وجہ سے جگہ کم پڑگئی ہے۔کراچی سے نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق مزار قائد کے باغ جناح میں ہونے والے اسلام زندہ آباد جلسہ میں شرکاء کی کثیر آمد سے پنڈال مکمل طور پر بھر گیا ہے جب کہ عوام نے تقریر سننے کےلئے مزار قائد کا رخ کرنا شروع کردیا۔ جلسہ میں خواتین اور طالبعلموں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جلسہ میں لوگوں کے رش کے باعث دم گھٹنے کے واقعات بھی پیش آئے جب کہ 3 افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!