تازہ ترینعلاقائی

کراچی:این اے 246کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

کراچی(نامہ نگار)کراچی میں بڑے مقابلے کا میدان سج گیا ہے،کراچی کے حلقے این اے 246 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے ۔حلقےمیں213پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں،ساڑھے3لاکھ سےزائدووٹرحق رائےدہی استعمال کریں گے۔ایم کیوایم،جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کےامیدواروں سمیت12امیدواروں میں مقابلہ ہے،سیکیورٹی کیلئے رینجرز اور پولیس کے 9 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔مختلف مقامات اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر لگائے گئےسی سی ٹی وی کیمروں کا کمانڈ اینڈ کنڑول رینجرز کے سپرد ہے۔کے الیکٹرک کا ضمنی انتخاب والے حلقے میں آج لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تمام پولنگ اسٹیشنوں کوحساس قراردیاگیاہے،لیاقت آباد،شریف آباداوربندھانی کالونی کےپولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ضلع وسطی میں آج عام تعطیل کااعلان ہے،رینجرز کی نگرانی میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker