علاقائی

کراچی:شہرمیں سال 2012ئ کے آغاز سے ہی اسٹریٹ کرائمز میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی ﴿نمائندہ﴾ شہر قائد میں سال 2012ئ کے آغاز سے ہی اسٹریٹ کرائمز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس بے بس نظر آ رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال 2012ئ کے آغاز میں ہی کراچی شہر کے باسیوں سے 591 گاڑیوں، 2151 موٹر سائیکلوں اور 2670 موبائل فونز چھین لئے گئے ہیں۔چھینی گئی 591 گاڑیوں کی مالیت 29 کروڑ اور 55لاکھ روپے سے زائد ہے اور چھینی گئی 2151 موٹر سائیکلوں کی مالیت 5 کروڑ، 33لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔اسی طرح چھینے گئے 2670 موبائل فونز کی مالیت 1 کروڑ، 36لاکھ اور 30 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق شہریوں سے چھینی و چوری کی گئی 591 گاڑیوں، 2151 موٹر سائیکلوں اور چھینے و چوری کیے گئے 2670 موبائل فونز کی کل مالیت 36 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ذرائع کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے اور اگر پولیس اپنی کارکردگی میں بہتری لانا چاہتی ہے تو پولیس کو نظام میں بہتری لانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker