کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے نوجوان کے قتل کے تین ملزم گرفتار کرلیے۔ ملزمان میں سابق گورنر بلوچستان کا سوتیلا بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق، ڈیفنس فیز ایٹ کے سینما میں گزشتہ رات دو نوجوانوں نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی گارڈ افسر خان نے روکا تو نوجوانوں مشتعل ہوگئے۔ سینما کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور گارڈ سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ اس دوران گارڈ کی رائفل سے گولی چلی اور آصف نامی دوسرا گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عاصم کی مدعیت میں درج کرکے تینوں ملزم فبیان مگسی، اورنگزیب اور افسر خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو سابق گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کا بیٹا ظاہر کیا۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ملزم فبیان مگسی سابق گورنر کا سوتیلا بیٹا ہے۔۔
You must be logged in to post a comment.