پاکستانتازہ ترین

کسی بھی وقت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں،جسٹس شاکر اللہ جان

ملتان﴿نمائندہ خصوصی﴾ قائمقام چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی وقت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے کہ الیکشن کب ہونے چاہیں یہ بات انہوں نے ہفتے کی سہ پہر اسلام آباد سے ملتان پہنچنے کے بعد ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جسٹس شاکر اللہ جان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرانی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے الیکٹرو لر رولز میں پیچیدگیاں ہیں اور اس پر صوبوں کو بھی کچھ تحفظات لاحق ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم ان کو ٹھیک کریں اور ان پیچیدگیوں تک پہنچے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں جو ڈائریکشن دی ہے نئی ووٹر لسٹیں بنانے کے حوالے سے ہم ان کی تعمیل کریں اس سلسلے میں ہمارے ساتھ نادرا کا عملہ بھی کام کررہا ہے اور ہم اس سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کل جدید زمانہ ہے الیکٹرانک کا دور ہے ہم بھی الیکٹرانک مشینوں کو تجرباتی طور پر تیار کرینگے لیکن یہ عمل ڈمی ہوگا اس پر خرچہ بھی کم آئے گا اور اس سے سادہ لوح عوام استفادہ کرسکیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات پانچ سال کے اندر ہونے چاہیں اب یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہوگا کہ کب الیکشن کرانے ہیں انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جب سرائیکی صوبہ بن جائے گا تو اس کے مطابق اور آئین کے مطابق ہم سینٹ کی نشستوں پر طریقہ کار سوچیں گے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پرانی لسٹوں میں بوگس ووٹ ہیں یہ درست نہیں ہے پرانی لسٹوں میں بہت سے وہ ووٹ درج ہیں جو پرانے شناختی کارڈ پر ہیں اور کچھ ووٹ بغیر شناختی کارڈ کے درج ہیں اب ہم نئی ووٹر لسٹوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے مطابق تیار کررہے ہیں اور جنرل الیکشن اس پر ہونگے انہوں نے کہا کہ انتخابی عملے پر تشدد کے حوالے سے الیکشن کمیشن قانونی کارروائی کرتا ہے قانون سازی ہمارا کام نہیں ہے اور پھر بھی جو ہمارا قانون کہتا ہے ہم اس کے مطابق کرینگے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے اس معاملے کو روکیں گے تاکہ کوئی انتخابی عملہ پر تشدد نہ کرے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جعلی ڈگریوں والے کیس چل رہے ہیں ہم انہیں چلا رہے ہیں تاہم کبھی ان کے وکیل نہیں آتے کبھی اور معاملات ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن رات کام کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button