تازہ ترینعلاقائی

کوٹ رادھا کشن:کوٹ تاج دین میں سابقہ خاوند نے اپنے ساتھی سے ملکردو بچوں کوچھین لیا

قصور(بیورورپورٹ) کوٹ رادھا کشن کے نواح کوٹ تاج دین میں سابقہ خاوند نے اپنے دیگر ساتھی غندوں سے ملکر دو بچوں کو اسلحہ کی نوک پرچھین لیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد اصغر نے بتایا کہ اس کی بیٹی جمیلہ کی شادی امجد نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بچے بھی ہیں دوران ناچاقی امجد نے جمیلہ کو طلاق دے دی تھی ۔مگر بچے جمیلہ کے پاس ہی تھے اور وہ میکے میں رہ رہی تھی وقوعہ کے روز ملزم امجد اپنے دیگر ساتھی غندوں سے ملکر زبردستی گھر میں داخل ہوا گالی گلوچ کی اور جملیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر دونوں بچوں کو زبردستی چھین کر لے گیا ۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش ش روع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  ’’لاجواب سروس ، باکمال لوگ ‘‘ایم ڈی پی آئی اے 7لاکھ تنخواہ لیتے ہیں، لاکھوں کے پیکج پر3افسران باہر سے تعینات کئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker