کراچی(نامہ نگار) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میونسپل کمشنر متانت علی خان کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متانت علی خان سمیت تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے متانت علی خان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے تمام زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنائیں