تازہ ترینعلاقائی

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے گرلزڈگری کالج ترحدہ کوبوائزمیں تبدیل کرنےپرحکم امتناعی جاری کردیا

تلہ گنگ﴿ملک ساجد اعوان ۔بلوال﴾ترحدہ کے مقام پر بنایا گیا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تعمیر کے بعد بوائز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے چھٹیوں کے اختتام سے ہی بوائز کلاسسز کا اجرائ کیا جانا تھا۔گرلز ڈگری کالج کو بوائز میں تبدیل کرنے کے خلاف دو سٹوڈنٹس عنبرین صابر اور صدف لیاقت نے ہائی کورٹ راولپنڈی میں رٹ دائر کی جس پر ملک فہیم کوٹ قاضی کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیاز نے ڈگری کالج گرلز کو بوائز میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا جس سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہونے والے داخلے بھی روک دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کثیر تعداد میں مقامی افراد نے گرلز ڈگری کالج کو بوائز میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker