تازہ ترینعلاقائی

ہزارہ کے چار اضلاع 550پرائمری اساتذہ مسلسل غیر حاضر

مانسہرہ(قاضی بلال سے)ہزارہ کے چار اضلاع مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور ضلع تورغر سے 550پرائمری اساتذہ کو مسلسل غیر حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔فارغ کئے جانے والے اساتذہ میں مرد و خواتین دونوں کے علاوہ بیرون ملک رہنے کے باوجودتنخواہ وصول کرنے والے 30اساتذہ بھی شامل ہیں۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیمں کی رپورٹ پر ضلع مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام اور تورغر کے ڈی اوز نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اور فرائض کی سرانجام دہی میں غفلت کا مرتکب پائے جانے والے 550اساتذہ کو شوکار نوٹس ارسال کئے۔ مگر انہوں نے اس ضمن میں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ جس کے بعد ضلعی افسران نے انہیں نوکری سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 550پرائمری اساتذہ میں مرد و خواتین کے علاوہ 30ایسے اساتذہ بھی شامل ہیں جو کہ بیرون ملک ہونے کے باوجود بھی اپنی تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اساتذہ سکول سے عرصہ دراز سے غیر حاضر رہے ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں نے چاروں اضلاع کے سکولوں میں چھاپے کے دوران ان کی مسلسل غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے کی رپورٹ ضلع افسران کو ارسال کی اور ان کے ریکارڈ بھی فراہم کئے گئے۔ رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد ضلعی افسران نے انہیں سے جواب طلبی کے لئے انہیں شوکاز جاری کئے۔ مگر انہوں نے بھی اس پر بھی کوئی خاطر خواہ جواب ارسال نہیں کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ فارغ کئے جانے 550اساتذہ کے فارغ کئے جانے کا فیصلہ آئندہ تین روز کے دوران متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button