تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو وگردونواح میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو وگردونواح میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر،جگہ جگہ بلیرڈ کلب و ٹوکن گیموں نے مستقبل کے معماروں کوجواء کا عادی بنادیا،تاش جواء،بلیرڈ جواء،پرچی جواء عام،مقامی پولیس جرائم پر قابو پانے کی بجائے لمبی تان کر سو گئی ،ڈی پی او قصور کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ،عوامی و سماجی حلقوں کاآئی جی پنجاب پولیس سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔نااہل مقامی پولیس کی نا اہلی کے باعث جرائم پیشہ لوگوں کے لیے علاقہ بھائی پھیرو جنت بنا ہوا ہے جہاں پر منشیات فروش تو سرعام منشیات فروشی کا دھندا کر ہی رہیں مگر بڑے بڑے بک میکر بھی جواء کروا رہے ہیں اور جگہ جگہ تاش جواء،بلیرڈ جواء ،پرچی جواء،میچ جواء بے خوف و خطر سرعام ہورہا ہے جس کی وجہ سے مستقبل کے معمار بچے و نوجوان جہاں پر جواء کھیلنے کے عادی ہورہے ہیں وہیں پر شراب نوشی،چرس نوشی ودیگر نشہء آور چیزوں کا بھی بے دریغ استعمال کرکے جہاز بن رہے ہیں یہاں پر قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ جب مقامی پولیس کو اپنے افسران کی طرف سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر یہی پولیس کارروائی ڈالنے کے لیے نشئیوں کو پکڑ کر اُن کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کرکے خانہ پوری کرتے ہوئے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں جبکہ تمام تر صورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے کیونکہ منشیات فروش تو گلی محلوں میں سرعام منشیات فروشی کا دھندہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور یہی صورتحال بک میکروں کی ہے جو جگہ جگہ سرعام جواء کرواتے ہیں اور گلی محلوں ،بازاروں میں بلیرڈ کلب،لڈو، ٹوکن گیموں کے اڈے بنے ہوئے ہیں جہاں پر سکول جانے والے بچے سکول جانے کی بجائے ان اڈوں کا رخ کرتے ہیں اور پاکٹ منی ان اڈوں پر لٹاکر بغیر سکول پڑھے سکول سے چھٹی کے ٹائم گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصو کار سنجیدگی سے نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے کیونکہ اگر یہی صورتحال رہی تو ایک دن یہ علاقہ سراب گوٹھ بن جائے گااور اس کی تماتر ذمہ داری مقامی پولیس پر عائد ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button