تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ڈاکورات بھر موٹروے پرناکہ لگا کر کار سواروں کو لوٹتے رہے۔

رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)ڈاکوؤں نے موٹروے پر ناکہ لگا کر کار سواروں سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات موبائل فونز اور ضروری کاعذات چھین لیے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کا رہائشی محمد ناظم اپنے کزنوں احسن عزیز کاظم عباس بابر مبشر خان محسن عزیز اور خواتین کے ہمراہ گاڑیاں نمبری MLM-6391اور GAS-5500پر ملتان سے لاہور جا رہے تھے کہ جب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے نزد عامر میرج ہال رینالہ خورد بائی پاس پہنچے تو رات 9بجے چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ ان کی دونوں مذکورہ گاڑیوں کو روک لیا اور گاڑیوں میں سوار مذکورہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی 5تولے طلائی زیورات موبائل فونز شناختی کارڈ سروس کارڈ ،لائنس وغیرہ چھین لی جائے وادات سے تقریبا آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر نیشنل ہائی اینڈ موٹروے پولیس کا آفس بیٹ 14واقع ہے ڈاکو تسلی سے واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس رینالہ خورد نے محمد ناظم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button