تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی:یوم پاکستان کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں منعقد ہوئی

وہاڑی(نامہ نگار)یوم پاکستان کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ کی عوامی روابط میں عدم دلچسپی کے باعث من پسند افراد کو ہی تقریب میں مدعو کیا گیا سول سوسائٹی ،تاجر،علماء،سمیت صحافتی حلقوں میں بھی تشویش کی لہر اطلاعات کا نظام دھرم بھرم بعض سوسائٹی کی متنازعہ شخصیات جنہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تقریب میں پروٹوکول دیا گیاسماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ گزشتہ روز بسلسلہ پورے ملک کی طرح 23مارچ کے حوالے سے 77واں یوم پاکستان بنایا گیا جس کی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے خورشید ہال میں منعقد ہوئی ذرائع کے مطابق تقریب کو پروقار بنانے کیلئے کوئی جامع پلاننگ نہ کی گئی جبکہ تقریب میں مخصوص طبقہ کے افراد کو نمایاں کرنے اور افسران کی نظروں میں پروٹوکول فراہم کرنے کیلئے مخصوص شخصیات کو مدعو کیا گیا متعدد افراد جو کہ حقیقی معنوں میں سوسائٹی کے ہر طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں موجود تھے جبکہ بعض متنازعہ شخصیات جنہیں بیشتراوقات سوسائٹی میں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور شوشل میڈیا پر بھی انہیں مسلسل تنقید کا سامنا ہے تقریب میں مدعو کیا گیا جبکہ سوسائٹی کی متعدد شخصیات جن میں سینئر ترین وکلاء،تاجر رہنماء،سول سوسائٹی،اور سینئر ورکنگ جرنلسٹ کو مدعو نہ کیا گیا جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اطلاعات دینے والے افسران کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،کمشنر ملتان ،ڈی سی وہاڑی سے من پسندگی اور ناپسندگی کا فرق رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں،سلمان خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker