تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:میجر﴿ر﴾طاہرصادق گروپ آنے والے الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کرئےگا

پنڈی گھیب ﴿ملک فیصل منیر سے ﴾ ملک افتخار احمد آف راول نے کہا ہے کہ میجر ﴿ر﴾ طاہر صادق گروپ آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے گا۔ میجر ﴿ر﴾ طاہر صادق نے ضلع اٹک میں بے پناہ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی اسی وجہ سے وہ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ 53سالہ پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ان کی کوشش اور انتھک محنت کی مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار ملک افتخار احمد آف راول نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میجر ﴿ر﴾ طاہر صادق کی سیاست کا محور ہے اور آنے والا دور ان کی کامیابیوں کی ضمانت ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور آنے والے الیکشن میں میجر ﴿ر﴾ طاہر صادق گروپ ضلع اٹک میں کلین سویپ کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ﴿ن﴾ لیگ عوامی حمایت کھو چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button