تازہ ترینفرخ شہباز وڑائچکالم

ایک سے بڑھ کر ایک ذلیل

بکھرے اعضاء،خون کی بہتی ندیاں اور معصوم بچوں کی لاشیں اور ہم کتنے خاموش ،بے بس ہو گئے ہیں۔فلسطین کی چیختی چنگاڑتی بستیاں اسرائیلی جارحیت لیکن پھر بھی ہم بے بس ہیں !!فلسطینی ماں خون میں نہائے اپنے جگر گوشے کو اپنے ہاتھوں میں کس طرح حیرت سے دیکھ رہی ہے کہ شاید وہ ابھی اٹھے اور اپنی ماں کے گلے لگ جائے لیکن! وہ تو کب کا جا چکا ہے شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہو چکا ہے۔روز کٹی پھٹی لاشیں اور لاشوں پر بین کرتی مائیں بہنیں ۔۔۔۔یہ مناظر کتنے دلخراش ہوتے ہیں !!کوئی تو آگے بڑھے ۔۔اسرائیل کو روکے جو بد مست ہاتھی کی طرح معصوم فلسطینیوں کو پیروں تلے روندے جا رہا ہے۔۔۔!آسمان کی طرف ہاتھ اٹھ رہے ہیں اے رب! ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مدد فرما ،قبلہ اول کی حفاظت فرما۔۔ آج پوری امت مسلمہ سنگین مسائل کا شکار ہے صرف اسرئیل ہی نہیں کشمیر میں بھارتی بربریت ،عراق اور افغانستان میں جس طرح سے اسلام دشمن قوتیں متحد ہو کر مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں لیکن ہم اب بھی متحد ہونے کو تیار نہیں۔۔۔جس طرح سے اسرئیل نے حال ہی میں ذلالت کی انتہا کی ہے صرف چھ دنوں میں کتنی معصوم جانیں لیں ہیں لیکن انسانی حقوق کا نا نہاد ٹھیکدار امریکا چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے۔۔اقوام متحدہ کا ادارہ کہاں گیا ہے؟؟ انسانی حقوق کمیشن والو!!تم کہاں ہو کیا فلسطین میں تمہیں انسانی حقوق پامال ہوتے دکھائی نہیں دے رہے؟؟عالمی عدالت انصاف تمہارا انصاف کہاں چلا گیا ہے؟؟آج فلسطینی مسلمان جب اپنے ہی ملک میں بے دخل کیے جارہے ہیں کسی بھی وقت ان کے گھروں پر بمباری شروع کر دی جاتی ہے ۔۔اس بات میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش باقی نہیں رہتی کہ اسرئیل کی ’’شرمناک حرکتوں ‘‘ کے پیچھے امریکا اور برطانیہ موجود ہے ،،اب بزدل اسرئیل ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہو کر نہتے فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے ایک طرف بکتر بند ٹینکوں کی فوج ہے دوسری طرف نہتے فلسطینی ہیں۔۔۔ان نہتے فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گن شپ ہیلی کاپٹراستعمال کیے جا رہے ہیں!!اسرئیل نے ایک مرتبہ پھرجنگ بندی معاہدہ کر لیا ہے معاہدے کے تحت اسرئیل تمام عسکری کاروائیوں کو روکنے پر رضا مند ہو گیا ہے اس معاہدے میں ثالثی کا کردار مصر نے نبھایا ہے۔۔۔اسرئیل اس طرح کے کئی معاہدوں کو پہلے بھی توڑ چکا ہے اسرائیل نے آج تک اقوام متحدہ کے احکامات کو تسلیم نہیں کیا ۔۔۔کیا قوانین صرف مسلم ممالک کے لئے بنائے جاتے ہیں ؟؟امت مسلمہ کو اب بیدار ہونا چائیے جب تک امت مسلمہ متحد ہو کر اپنا کوئی کردار نہیں ادا کرے گی اس وقت تک پوری دنیا میں مسلمانوں پر اسی طرح ظلم وستم کے پہاڑٹوٹتے رہیں گے۔۔۔اور دہشت گردی کی روک تھام کے نام پر اسی طرح مسلمانوں کے ساتھ زیادتیاں جاری رہیں گی ۔۔۔نبی مہربان ﷺکی ایک حدیث کا مفہوم کچھ اس طرح ہے’’مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں،جب جسم کے کسی حصہ میں خرابی ہوتی ہے تو پورا جسم تکلیف میں آجاتا ہے‘‘۔۔۔روشن خیالو!! ذرا دیکھو آج تمہیں اسلام دشمن نظر نہیں آرہے؟؟ آج مجھے یہ لکھتے ہوئے کوئی عار محسوس نہیں ہو رہی۔۔۔ ایک سے بڑھ کر ایک ذلیل
امریکا ،بھارت اوراسرئیل

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:نہ روٹ نہ نمبرنہ ڈرائیونگ لائسنس کمسن بچےچلتےپھرتےموت کےفرشتےبن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker