تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:ریسکیو1122نے طبی امداد کادن بڑے جوش وجذبےکےساتھ منایاگیا

بہاولپور( بیو رو چیف ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپورنے پوری دنیا سمیت بہاولپور میں ابتدائی طبی امداد کا دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔ اس موقع پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے تمام ریسکیوئرز کے نام ایک پیغام میں ابتدائی طبی امداد کی افادیت اور اس کی عملی تعلیم وعوامی شعور اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی تیز رفتار زندگی اور معاشی ترقی کی دوڑ میں سرگرم عمل معاشرے کاہر فرد ممکنہ حادثات کا شکار ہو سکتا ہے اور ابتدائی طبعی امداد کی تربیت نہ صرف بڑے حادثات اور جانی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے بلکہ بروقت طبی امداد انسانی بقا کی ضمانت بھی ہے ایک صحت مند معاشرے کے اندر ہر فرد کوابتدائی طبی امداد کے اصول و ضوابط کا علم ہونا چاہئے۔ خاص کر سکول و کالج کے طلباء و طالبات عوامی دفاتر پر تعینات افراد، سرکاری ملازمین، آرمی، ایئرفورس، رینجر، پولیس، جیل خانہ جات ،ضلعی انتظامیہ، مالیاتی ادارے،وغیرہ اس فن میں مہارت حاصل کریں۔ اس ضمن میں الپائنہ سکول بہاول پورمیں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ نے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔جس میں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ڈینگی بخار کے متعلق اساتذہ اور بچوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو :منفی پروپگنڈے سے الطاف حسین کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جا سکتی۔ محمد عارف شیخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker